پنڈدادنخان

وی آئی پی کی متوقع آمد سےللِہ روڈ کے بھاگ جاگ گئے

پنڈدادنخان: وی آئی پی کی متوقع آمد سےللِہ روڈ کے بھاگ جاگ گئے، عوام فریاد کرتے رہے حکام بالا کے کان بند رہے، ملک آزاد ہو گیا لیکن غلامی نے ہمارے دماغ کو آزاد نہیں کیا، وزیر اعظم اور وزیر اعلی کی آمد کی اطلاع پر للِہ روڈ کی مرمت کا کام شروع ہو گیا، عوام کی چیخ و پکار پر محکمہ کے پاس فنڈز نہیں تھے، اب فنڈز بھی آگئے اور مرمت بھی شروع ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق قلعہ نندنا کے مقام پر جہاں البیرونی نے دنیا کا سینٹر تلاش کیا تھا وہاں گورنمنٹ نے میڈیا کی توجہ دلانے پر سیاحوں کے لیے تفریحی مقام اور بڑا پارک بنانے کا فیصلہ کیا اور عنقریب وزیر اعظم اور وزیر اعلی کی آمد اور افتتاح متوقع ہے جس کی وجہ سے وی آئی پی کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

اس کی بدولت للِہ روڈ جو کہ ایک عرصہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھا اور آدھ گھنٹہ کا سفر تقریبا ڈیڈھ گھنٹے میں طے ہوتا تھا اور روڈ پر انتہائی خطرناک گھڑے ہونے کی وجہ سے مسافروں اور مریضوں کے علاوہ گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچتا تھا، عوام چیختی رہی فریاد کرتی رہی لیکن نہ تو اعلی حکام نے عوام کی چیخ و پکار سنی اور نہ ہی محکمہ کے پاس فنڈز تھے اب جبکہ اس روڈ سے وی آئی پی کا گزرنا شروع ہوا تو حکام بالا کو بھی یہ ٹوٹا ہوا روڈ نظر آگیا، محکمہ کے پاس فنڈز بھی ہم آزاد تو ہو گئے ہیں لیکن ذہنی طور پر آج بھی غلام ہیں۔

عوام کا کہنا ہے کہ اللہ کرے پنڈ دادنخان تحصیل کے تمام روڈ جو ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، وی آئی پی کااس علاقے گزر ہوتا رہے تا کہ ہمارے کچھ مسئلے حل ہوتے رہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button