ضلعی انتظامیہ کا کمال ، ایک ہی محلے میں دو رمضان بازار، باقی سارا شہر سستی اشیاء خریدنے میں ناکام

0

جہلم: ضلعی انتظامیہ کا کمال ، ایک ہی محلے میں دو رمضان بازار،باقی سارا شہر سستی اشیاء خریدنے میں ناکام، رمضان بازار روہتاس روڈ، کالاگوجراں میں لگایا جائے تاکہ شہری فائدہ اٹھا سکیں۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ جہلم نے ہوم ورک کئے بغیر ہی دو رمضان بازار مشین محلہ میں ہی لگا دئیے ہیں جس کی وجہ سے شہر کی گنجا ن آبادیاں کالا گوجراں، روہتاس روڈ، محمد ی چوک، اسلامیہ سکول، راٹھیاں ، جادہ جیسے اہم ترین علاقے رمضان بازار سے خریداری میں ناکام ہو گئے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ رمضان بازار مرکزی آبادیوں سے اتنے دور ہیں کہ پانچ سو کی چیز خریدنے کیلئے تین سو روپے کرایہ لگ جاتا ہے یہ وجہ ہے کہ رمضان بازاروں میں رش نہ ہونے کے برابر ہے کیونکہ شہر کے وسط میں لگائے جانے والے رمضان بازاروں کا فاصلہ گنجان آبادیوں سے دس سے پندرہ کلو میٹر ہے جہاں تک پہنچنا گرمی کے موسم میں انتہائی دشوار ہوتا ہے۔

شہریو ں کا کہنا ہے کہ کالا گوجراں ، جادہ میں ہزاروں ایکٹر سرکاری اراضی خالی پڑی ہے اور جی ٹی روڈ کے کنارے درجنوں مقامات ایسے ہیں جہاں باآسانی رمضان بازار لگائے جاسکتے ہیں لیکن ڈی سی ،ا ے سی عوامی سہولت کی بجائے اپنی سہولت دیکھ کر اپنے دفاتر کے قریب بازار لگوا لیتے ہیں جہاں سے صرف چند شہری خریداری کرسکتے ہیں۔

شہریوں نے ڈی سی جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دونوں رمضان بازاروں میں سے ایک کو فوری طور پر کالا گوجراں یا جادہ شفٹ کیا جائے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.