پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال

مصدقہ کیسز
64,028
+2,801 (24h)
اموات
1,317
+57 (24h)
صحت یاب
22,305
34.84%
زیر علاج
40,406
63.11%
جہلماہم خبریں

جہلم پولیس کی سماج دشمن عناصر کیخلاف ایکشن، 17 افراد گرفتار

جہلم: رانا عمر فاروق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کے خلاف جہلم پولیس کا گھیرا تنگ ، 17 افراد گرفتار، بھاری مقدار میں آتش بازی کا سامان،پتنگیں، اسلحہ اور منشیات برآمد، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ للِہ انسپکٹر منظور احمد اور انکی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے کامران ولد محمد شریف اوربہار احمد ولد محمد ریاض سکنائے للِہ کو گرفتار کر لیا جن کے قبضہ سے بھاری مقدار میں آتش بازی کا سامان ماچس پٹاخے 140عدد ڈبیاں،پٹاخے بڑی اور چھوٹی لڑیاں100عدد،بڑے اور چھوٹے گولے60عدد،بڑی اور چھوٹی پھل جھڑیاں50 عدد ڈبیاں، چھوٹے جہاز 45 عدد ڈبیاں،بڑے اور چھوٹیانار43 عدد، بڑی شرنائیاں10 عدد ،سلائیاں10عدد پیکٹ اور چھوٹے پٹاخے7عدد ڈبیاں برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔

سب انسپکٹر عثمان تصدق انچارج پولیس چوکی کھیوڑہ اور اُن کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے پتنگ باز خرم شہزاد ولد محمد ثقلین ساکن کھیوڑہ سے 46 عددپتنگیں اور ایک ڈور چرخی برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

SIمحمد اشرف تھانہ سوہاوہ نے کاروائی کر تے ہوئے دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے والے ملزم شمس سلطان ولد سلطان احمد سکنہ کوٹ دھمیک تحصیل سوہاوہ ضلع جہلم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

SIساجد محمود تھانہ سول لائن نے غیر قانونی رہائش پذیر ملزم آصف خان ولد بابو بشیر احمد سکنہ حیدرآباد سندھ کو پنجاب کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

ASIواجد حسین تھانہ سوہاوہ نے کاروائی کرتے ہوئے دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے والے ملزم قیصر نعیم ولد نعیم اختر سکنہ ڈومیلی محلہ دینہ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

ASIمناظر حسین تھانہ سول لائن نے کارروائی کرتے ہوئے دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے والے6 افراد محمد اجمل ولد محمد صغیر، وسیم احمد ولد محمد وحید، اظہر اقبا ل ولد محمد ریاض، جنید خضر ولد خضر حیات، عبدالعباس ولد عبداللہ سکنائے جہلم اور قمر عباس ولد غلام رسول سکنہ راولپنڈی کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

ASI مسعود حسین تھانہ منگلا نے زیر تفتیش مقدمہ کے ملزم راجہ یاسر عرفات ولد محمد صفدر سکنہ حسنوٹ دینہ سے ریوالور 32بور برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

ASI خضر حیات تھانہ چوٹالہ نے دوران گشت ملزم محمد یعقوب ولد سخی محمد سکنہ شاہ کمیر جہلم سے رائفل 12بور معہ کارتوس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

SIمظہرحسین تھانہ لِلہ نے زیر تفتیش مقدمہ کے ملزم عون محمد شاہ ولد سید برکات حسین سکنہ لِلہ سے پسٹل 30بور معہ روند برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

ASIشفقات احمد تھانہ چوٹالہ نے دوران گشت ملزم شاہ زمان ولد غلام سرور سکنہ ڈھوک رجو تحصیل دینہ ضلع جہلم سے 10لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close