ساہیوال میں پیش آنے والا واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے۔ چوہدری محمد سرور

0

منگلا/ میرپور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے منگلا کے نواحی علاقہ لہڑی میں لارڈ نذیر احمد کی رہائش گاہ پر ان کی ہمشیرہ کی وفات پر اظہارِ تعزیت اور بعد ازاں مرحومہ کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھا کر دعا کی۔
اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کا گزشتہ روزساہیوال میں پیش آنے والا واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے جس سے ہم پوری قوم کو صدمہ پہنچا ہے، اس خاندان کے غم اور دکھ میں برابر کے شریک ہیں، انہوں نے بتایا ہے کہ اس ضمن میں حکومت پنجاب نے خصوصی جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی ہے جس میں آئی ایس آئی ،ایم آئی اور اعلیٰ افسران شامل ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی ممبران کی ساکھ پر شک نہیں کیا جا سکتا۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ حکومتی ہدایات کے مطابق 72گھنٹے جے آئی ٹی کو دیئے گئے ہیں جو اسکی انکوائری کرے گی اور مجرمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، ایسے واقعہ کی تفتیش اور تحقیق کے بعد ذمداران کو سزا دی جائے گی، پنجاب میں رینجرز اور فوج کو نہیں بلایا گیا اسکی بڑی وجہ ہے کہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپاٹمنٹ نے گزشتہ سالوں میں دہشت گردی کا خاتمہ کیا ہے ، افواج پاکستان، پولیس، سی ٹی ڈی اور پوری قوم نے دہشت گردی کے لئے قربانیاں دی ہیں۔
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے مزید کہا ہے کہ فیڈرل گورنمنٹ اور حکومت پنجاب میں تحریک انصاف کو کوئی خطرہ لاحق نہیں، انہوں نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ میر پور کے لوگوں نے پاکستان کے لئے ہمیشہ قربانیاں دیں پورا پاکستان انکو تسلیم کرتا ہے ، میر پور کے عوام کے مسائل کے حل کرنے کے لئے ہمیشہ ترجیحی بنیادوں پر حل کیا گیا ہے۔ جہلم، دینہ، منگلا اور میر پور کے عوام کی سہولیات کے پیش نظر منگلا روڈ کو جلد از جلد اپ گریڈ کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا ہے کہ سرور فاؤنڈیشن کے تحت پاکستان عوام کو صاف پانی فراہم کرنے کے لئے واٹر فلٹرایشن پلانٹس نسب کیے جا رہے ہیں اس ادارہ کے تحت جیل میں موجود قیدوں کو رہا بھی کروایا جا رہا ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.