کھیوڑہاہم خبریں

حکومت نے کھیوڑہ سالٹ مائن کو برآمداتی مقاصد کے لئے استعمال کرنے کا فیصلہ کر لیا

کھیوڑہ: پنجاب حکومت نے ضلع جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں کھیوڑہ سالٹ مائن کو برآمداتی مقاصد کے لئے استعمال کرنے کا فیصلہ کر لیا، پنجاب حکومت نے کھیوڑہ کے قریب روک سالٹ سٹی بنانے کا حتمی فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق روک سالٹ سٹی 50 ایکٹر اراضی پر قائم کیا جائے گا جس پر1 ارب 28کروڑ روپے سے زائد لاگت آئے گی۔روک سالٹ سٹی میں نمک کی مختلف اشیا ئے ضروریہ تیار کی جائیں گی اور انہیں بر آمد کیا جائے گا۔نمک کے کان کنان کیلئے خصوصی تربیت کا اہتمام کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب سمال انڈسٹریل کارپوریشن نے روک سالٹ سٹی کے لئے پی سی ون تیار کرلیا ہے جسے منظوری کیلئے پلاننگ اینڈڈویلپمنٹ بورڈ کو بھجوادیا گیا ہے، امید ہے کہ اگلے چند ماہ میں روک سالٹ سٹی کے منصوبے پر عملدرآمد شروع ہو جائے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button