جہلم

تھانہ سول لائن کے محررنے سائلین کے ساتھ ہتک آمیز رویہ اپنانا معمول بنا لیا

جہلم: تھانہ سول لائن کے محرر نے آنے والے سائلین کے ساتھ ہتک آمیز رویہ اپنانا معمول بنالیا، شہری محرر کے خلاف سراپا احتجاج ، ڈی پی او جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن میں تعینات ستارنامی محرر نے حصول انصاف کے لئے آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے کی بجائے جگتیں مارنی اور شہریوں کا مذاق اڑانا معمول بنا لیا۔

شہریوں نے ڈی پی او جہلم سے مطالبہ کیاہے کہ تھانہ سول لائن میں تعینات ستار نامی محررکو شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے کی تلقین کی جائے تاکہ حصول انصاف کے لئے آنے والے شہری بہتر معلومات حاصل کرکے مسائل کا حل تلاش کر سکیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button