جہلم

جہلم میں برقع پوش خوبرو بھکارنوں کی تعداد ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ

جہلم: شہرو گردونواح میں برقع پوش خوبرو بھکارنوں کی تعداد ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتی جارہی ہے، جو مساجد اور بازاروں سمیت گلی محلوں میں بھیک مانگتی نظر آتی ہیں ، صحت مند بھکارنیں کام کی بجائے بھیک مانگنے کو ترجیح دیتی ہیں اور انہوں نے مانگنے کے نئے طریقے اپنا رکھے ہیں۔

یہاں یہ امر بھی دلچسپ ہے کہ یہ بھکارنیں کبھی بجلی کا بل ، کبھی گھر کا کرایہ ،کبھی ادویات اور اسی طرح مختلف حیلے بہانوںسے بھیک مانگتی دکھائی دیتی ہیں ، جب انہیں کوئی کہے کہ آپ کام کریں تو آگے سے کورا جواب دیکر چلی بنتی ہیں، ان میں سے کئی بھکارنیں ایسی بھی ہیں جنہوں نے نہ صرف فینسی برقعے ، کپڑے اور جوتے پہنے ہوتے ہیں بلکہ ان کے کپڑے بھی کسی طرح بھکارنوں والے نظر نہیں آتے۔دوسری بھکارنیں بچوں کے سروں ، بازوں پر فرضی پٹیاں باندھ کر بھیک مانگتی نظرآتی ہیں ، کئی بھکارنیں گونگی بہری کا ڈرامہ رچا کربھیک مانگتی ہیں۔

ان کے بارے میں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بیشتر بھکارنیں نوجوانوں کو دعوت گناہ دینے سے بھی گریز نہیں کرتیں، ان بھکارنوں میں سے بھکارنیں خواتین کے پرس نکالنے اور چوری کی وارداتوں میں بھی پکڑی جا چکی ہیں،ِ مگر خاتون ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اکثر ان کے ہمدرد انہیں چھڑا لیتے ہیں ، جہلم شہر و گردونواح میں بھکاریوں کی تعداد ہر گزرتے دن کے ساتھ ساتھ بڑھتی جارہی ہے ، شہریوںنے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذمہ داران سے کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button