پنڈدادنخان

تحصیل پنڈدادنخان میں پی ٹی سی ایل کی انٹرنیٹ سروس نے صارفین کو چکرا کر رکھ دیا

دھریالہ جالپ: تحصیل پنڈدادنخان میں پی ٹی سی ایل کی ڈی ایس یل سروس نے صارفین کو چکرا کر رکھ دیا، پی ٹی سی ایل عملہ شکایات حل کرنے میں بْری طرح ناکام، مارکیٹ میں موبائل فون آنے کے بعد پی ٹی سی ایل کنکشن کی اہمیت انتہائی کم ہو کر رہ گئی جس پر پی ٹی سی ایل حکام نے انٹرنیٹ سروس متعارف کروائی تا کہ صارفین کے اعتماد کو بحال کیا جاسکے۔

ڈی ایس ایل سروس صارفین کو اس طرف متوجہ کیااور DSLسروس کیلئے باقاعدہ نئی کیبل بچھانے کی بجائے پرانی کیبل پر ہی انحصار کیا گیا جس کی وجہ سے انٹر نیٹ کی بار بار خرابی آئے روز کا معمول بن چکی ہے صارفین شکایات کے انبارلگا چکے ہیں اورپی ٹی سی ایل عملہ شکایات کو حل کرنے میں برْی طرح ناکام ہو چکا ہے ۔ پی ٹی سی ایل کی ناقص حکمتِ عملیDSL انٹرنیٹ سروس صارفین کیلئے دردِ سر بن گئی ہے ۔

موجودہ دور میں انٹرنیٹ ہر شعبہ ہائے زندگی میں ضرورت بن چکا ہے تحصیل بھر میں ہزاروں لوگوں نے پی ٹی سی ایل کی DSLانٹرنیٹ سروس حاصل کی ہو ئی ہے مگر تحصیل پنڈدادنخان میں پی ٹی سی ایل عملہ کی ناقص کارکردگی اور غفلت کی وجہ سے یہ سروس دن بدن صارفین کیلئے دردِ سر بنتی جا رہی ہے شہریوں کی جانب سے روزانہ دن میں کئی بار شکایات کرنے کے باوجود محکمہ پی ٹی سی ایل کے ملازمین ٹس سے مس ہونے کو تیار نہیں ہیں ۔

سیاسی و سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے محکمہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن لمٹیڈ کے جنرل مینجر سے مطالبہ کیا ہے کہ سارے پی ٹی سی ایل ملازمین اور افسران لوکل ہیں جس کہ وجہ سے وہ مسائل حل نہیں کرتے ہیں لہذا فوری طور پر تحصیل بھر کے عملہ کی تبدیلیوں کا عمل شروع کیا جائے تا کہ ان کا قبلہ درست ہو۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button