دینہ

مریضوں کو بہتر سہولت فراہم کرنے کے شعبہ صحت میں عملی اقدامات جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور

دینہ: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ کا تحصیل دفتر اور رورل ہیلتھ سنٹر دینہ کا اچانک دورہ ، افسران اور سٹاف کی حاضری چیک کی، تحصیل دفتر میں انہوں نے سائلین کو سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ رجسٹری و دیگر سہولتیں میرٹ کی بنیاد پر فراہم کریں، انہوں نے تحصیل دفتر میں حاضری چیک کی، قبل ازیں ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے اے سی دینہ علی باجوہ کے ہمراہ کلین اینڈ گرین مہم کے تحت جی ٹی روڈ پر صفائی کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے اچانک دورہ کرتے ہوئے ڈاکٹرز و پیرامیڈیکل سٹاف کی حاضری چیک کی، ڈی سی جہلم کا کہنا تھا کہ مریضوں کو بہتر سہولت فراہم کرنے کے شعبہ صحت میں عملی اقدامات جاری ہیں۔
اس موقع پر انہوں نے ایمرجنسی، جنرل وارڈ، میڈیکل سٹور، پارکنگ اور دیگر جگہوں کا تفصیلی دورہ کیا اور مفت ادویات کی فراہمی اور مریضوں کو دستیاب سہولیات بارے آگہی حاصل کی، ڈپٹی کمشنر نے ڈاکٹرز کی حاضری اور سٹاف کی ہسپتال میں مینجمنٹ کی پڑتال کی، انہوں نے ایم ایس کو مزید بہتر اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔
ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے مز ید کہاکہ سرکاری ہسپتالوں پر عوام کا اعتماد بحال کیا جا چکا ہے حکومت پنجاب سرکاری ہسپتالوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے کسی بھی ڈاکٹر یا پیر ا میڈیکل سٹاف کی لاپرواہی بر داشت نہیں کی جائے گی، ڈپٹی کمشنر نے آر ایچ سی میں مریضوں کی تیمارداری کی اور ان کو فراہم کی جانے والی طبی سہو لیات کے بار ے میں دریافت کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button