جہلماہم خبریں

بجلی کے ہوشربا بلوں نے شہریوں کے ہوش اڑا دئیے، معمول سے تین گنا زائد بل، غریبوں کی نیندیں حرام

جہلم: بجلی کے ہوشربا بلوں نے شہریوں کے ہوش اڑا دئیے، معمول سے تین گنا زائد بل اور درجن بھر ٹیکسوں سے غریبوں کی نیندیں حرام، حکومت بجلی کے نرخوں اور غیر ضروری ٹیکسوں کو کم کرئے ورنہ بھوکے مر جائیں گے، شہریوں کی دہائی

تفصیلات کے مطابق جہلم شہرمیں جولائی اگست کے ہوشربا بلوں نے شہریوں کے ہوش اڑا دئیے ہیں ہرگھر کا بل معمول کے بل سے تین گنا زائد بھیجا گیا ہے اور فی یونٹ 11روپے تک ریٹ لگانے کی وجہ سے ہزاروں روپے کے اضافی ٹیکس بھی شامل کر دئیے گئے ہیں ایک متوسط گھرانے کا بل تین سے پانچ ہزار تک پہنچ گیا ہے جس سے نچلے طبقے کے لوگوں کی چیخیں نکل گئی ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ اتنی ہماری ماہانہ تنخواہ نہیں جتنے بل آ گئے ہیں ہم یہ کہاں سے ادا کریں شہریو ں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے اپیل کی ہے کہ وہ بجلی کے بلوں میں غیر ضروری درجن بھر ٹیکسوں کو ختم کرنے کا حکم دیں ورنہ بل ادا کرکے شہری بھوکے مرنے پر مجبور ہوجائیں گے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button