جہلماہم خبریں

آدھے گھنٹے کی بارش نے جہلم شہر کو کھنڈر بنا دیا، سڑکیں دریا میں تبدیل، جادہ روڈ بیٹھ گئی

جہلم: آدھے گھنٹے کی بارش نے جہلم شہر کو کھنڈر بنا دیا، شہر کی سڑکیں دریا میں تبدیل، متعدد سڑکیں بیٹھ جانے سے حادثات، موسم برسات میں کیا ہو گا، شہری پریشان ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کی صبح آدھے گھنٹے کی بارش نے شہر کی کئی مرکزی سڑکوں کو کھنڈر میں تبدیل کر دیا، گزشتہ تین سال سے سڑکوں کی مرمت نہ ہونے سے جگہ جگہ گڑھے بن چکے ہیں جو بارشی پانی سے مزید گہرے ہوگئے۔

کئی ایک شہریوں کی گاڑیاں اورموٹر سائیکل ان کھڈوں میں گر کر حادثات کا شکار ہو ئے جبکہ پورے شہر کی تمام سڑکوں گلیوں میں سیوریج لائنوں کی صفائی نہ ہونے سے پانی کے دریا بہتے رہے ، سینکڑوں گھروں میں پانی داخل ہو گیا اور شہریوں کا قیمتی سامان بری طرح متاثر ہو ا ہے۔

آج اچانک علی الصبح موسلادھار بارش ہونے کے باعث جادہ روڈ بیٹھ گئی جس میں ایک مسافروں سے بھری ویگن سڑک کے درمیان دھنس گئی۔ یہی حال نیا محلہ روڈ ، بخشا کالونی ، سول لائن کے ساتھ ساتھ دوسری سڑکوں پر بھی اتنا پانی کھڑا ہے کہ نا تو پیدل لوگ بلکہ موٹر سائیکل سواروں کا بھی گزرنا مشکل ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ نالوں کی صفائی کا کوئی نظام نہیں ہے، بلدیہ ملازمین ہر گلی محلے سے صفائی کرنے کا پیسے مانگتے پھرتے ہیں اور کام کرنا توہین سمجھتے ہیں جس کی وجہ سے سب نالے کچرے سے بھر چکے ہیں، چند منٹ کی بارش سے یہ حالت ہے تو آئندہ موسم برسات میں کیا بنے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button