دینہاہم خبریں

رمضان المبارک؛ جہلم سمیت ملک بھر میں گرمی نے اگلی پچھلی کسر نکال دی

دینہ: ضلع جہلم سمیت ملک بھر میں گرمی نے اگلی پچھلی کسر نکال دی۔ گرمی کی شدت کا احساس یوں تو ہر سال ماہ اپریل کے آغاز میں ہی ہونے لگتا ہے اور اب آثاریہی نظر آرہے ہیں کہ جون اور جولائی جو کہ گرمیوں کے سردار مہینے تصور کئے جاتے ہیں انہی مہینوں میں گرمی ناقابل برداشت ہو کررہ گئی ہے۔

مئی اور جون کے اوائل میں پڑنے والی گرمی نے جولائی کی ناقابل برداشت گرمی کی یاد کو پہلے ہی تازہ کر دیا ہے محکمہ موسمیات کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گرمی کی لہر جاری رہے گی گزشتہ روز شہر میں گرمی کی شدت 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ماہ صیام میں پڑنے والی سخت گرمی کے باعث شہری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں ۔

روزے کی حالت میں گرمی سے نڈھال شہریوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ لگتا ہے سورج سوا نیزے سے بھی نیچے آگیا ہے اور رمضان کے مہینے میں اتنی زیادہ گرمی خدا کا امتحان ہی ہو سکتا ہے اس سے قبل رمضان میں کبھی اس سے زیادہ گرمی دیکھنے میں نہیں آئی سورج کی تپش کے باعث گھروں سے باہر نکلنے کو دل نہیں چاہتا۔

محکمہ موسمیات نے اگلے چند روز تک گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا عندیہ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ جہلم میں درجہ حرارت 44ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button