ویلنٹائن ڈے غیر مسلموں کا تہوار ، نوجوان غیر مسلموں کی تقلید سے باز رہیں۔ سید خلیل حسین کاظمی

0

جہلم: مرکزی جماعت اہلسنت کے ضلعی امیر سید خلیل حسین کاظمی نے کہا کہ ویلنٹائن ڈے منانے والے شعائر اسلام کا مذاق اڑائیں گے، معاشرتی مسائل کی ایک وجہ ایسے تہوار ہیں ویلنٹائن ڈے غیر مسلموں کا تہوار ہے ، ہمارے نوجوان غیر مسلموں کی تقلید سے باز رہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ مدرسہ انجمن تعلیم اسلام شمالی محلہ جہلم میں صحافیوں کے وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بے حیائی کا ہتھیار مسلمان نوجوان کی زندگیاں تباہ کر رہاہے ، حکومت اور پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا ایسے تہواروں کی روک تھام کے لئے پروگراموں کا انعقاد کریں جس سے نوجوان نسل کو آگاہی ہو سکے ۔بعض ٹی وی چینلز ایسے تہواروں کے پروگرامز نشر کرنے کی بجائے، نوجوانوں کو بے راہ روی سے بچانے کے لئے پروگراموں کا انعقاد کریں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں نظام مصطفی ﷺ کا نفاذ تمام مسائل کا حل ہے ، مسلم نوجوان اپنی زندگی میں انقلاب لانے کے لئے عشق رسول ﷺ کی شمع کو اپنے دلوں میں جلائیں، مغربی اقدار کی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے ہمیں اسلامی اقدار اور رسومات کے فروغ کے لئے اپنا کردار اداکرناہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.