ڈومیلیسوہاوہاہم خبریں

ڈومیلی کے نواحی علاقہ میں اپنی ساس کو قتل اور بیوی کو اغواء کرنے والا ملزم گرفتار، مغویہ والد کے حوالے

سوہاوہ: ڈومیلی کے نواحی علاقہ میں اپنی ساس کو قتل اور بیوی کو اغواء کرنے والا ملزم گرفتار، مغویہ والد کے حوالے کر دی گئی۔

چند روز قبل ہونے والی قتل کی واردات میں جاوید نامی شخص نے ساس کو کلہاڑی کے وار کر کے قتل کر دیا تھا اور خود بیوی کو یرغمال بنا کر جنگل میں فرار ہو گیا تھا، پولیس قاتل کو گرفتار کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی تھی لیکن قاتل کا سراغ نہیں مل رہا تھا اور خطرہ تھا کہ وہ اپنی بیوی کو بھی قتل نہ کر دے۔

راجہ یاسر کمال، کوارڈینیٹر ایم پی اے جواد جنجوعہ اور شیخ غلام رسول نے اپنی بھرپور کوششوں سے آخر کار قاتل کا سراغ لگا لیا اور بہتریں حکمت عملی سے بغیر مزاحمت قاتل کو پکڑ لیا اور اسے ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی کے حوالے کر دیا جبکہ مغویہ لڑکی کو اس کے گھر والوں کے حوالے کر دیا گیا۔

اس موقع پر اہلیان علاقہ نے راجہ یاسر کمال کی اس کاوش کو سہراتے ہوئے انہیں داد دی کے انہوں نے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر یہ کام انجام دیا۔ ایس ایچ او ڈومیلی تھانہ نے بھی راجہ یاسر کمال اور کوارڈینیٹر ایم پی اے جواد جنجوعہ کا پولیس کی مدد کرنے پر شکریہ ادا۔

یاد رہے کہ پانچ روز قبل درندہ صفت انسان نے اپنی ساس کو کلہاڑی کیوار کرکے قتل کیاتھااور خود بیگم کو ساتھ لیکرجنگل میں بھاگ نکلا تھا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button