پاکستانی حکمرانوں کے نرم رویوں نے بھارت کو سر پر چڑھا دیا ہے، چوہدری خاور ندیم حجازی

0

دینہ: پاکستانی حکمرانوں کے نر م رویوں نے بھارت کو سر پر چڑھا دیا ہے ، کشمیر کے بغیر پاکستان ادھورا ہے۔

ان خیالات کا اظہار تنظیم اساتذہ پاکستان ضلع جہلم کے صدر چوہدری خاور ندیم حجازی نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا ، انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیاتھا ، ہمارے کشمیر ی بہن بھائی پاکستان کے ساتھ الحاق کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے حکمرانوں کے نرم رویوں نے مودی سرکار کے حوصلے بند کئے ہیں جن کی بنا پر وہ گزشتہ کئی دنوں سے مقبوضہ کشمیر پر کرفیو لگا کر نہتے کشمیریوں کو تہہ تیغ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ ڈبل گیم کر رہا ہے ، امریکہ کی دوستی ہمارے لئے دشمنی سے زیادہ خطرناک ہے ، اب حکومت پاکستان کیلئے بیانات کے بجائے آگے بڑھ کر کچھ کرنے کا وقت آ گیا ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.