دینہاہم خبریں

ضلع جہلم میں مزید 9 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، متاثرہ افراد کی تعداد 1772 ہو گئی

جہلم: ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے ترجمان ڈاکٹر میاں مظہر حیات کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق آج جہلم میں مزید 9 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔

اس وقت ضلع بھر میں 147 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے اور 11 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ کورونا وائرس کے 42 ممکنہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں، تمام مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

محکمہ صحت جہلم نے گزشتہ روز تک کورونا کے مشتبہ 68542 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 1772 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ آج مزید 12 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔اب تک کل 1567 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اس وقت کل کورونا وائرس سے 47 اموات ہوئی ہیں۔

کورونا وائرس کی دوسری لہر میں محکمہ صحت جہلم نے یکم اکتوبر 2020 سے اب تک کل کورونا وائرس کے مشتبہ 54349 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 1280 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی، کورونا وائرس کی دوسری لہر میں اب تک 38 اموات ہوئی ہیں۔ جہلم میں اب تک 66 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوا ہیں۔

جہلم میں اب تک 3 سکول سیل کیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ تحصیل دینہ میں گاؤں مفتیاں سیداں کی ایک گلی اور تحصیل پنڈ دادنخان میں محلہ شاہ پور کو سیل کیا گیا ہے۔ اب تک 1858 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور ساٹھ سال سے زائد عمر کے 1489 شہریوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن کر دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button