جہلم

ضلع جہلم میں کورونا کی وبانے ماہ رمضان میں ہونیوالے کھیلوں کی رونقیں بھی چھین لیں

جہلم: کورونا کی وبانے ماہ رمضان میں ہونیوالے نائٹ کرکٹ،فٹ بال، والی بال سمیت دیگر کھیلوں کی رونقیں بھی چھین لیں۔

کورونا کی وباء کی وجہ سے رواں برس حکومت پاکستان کی جانب سے ایسی سماجی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ، جن میں لوگوں کے میل جول کا امکان ہو، اسی وجہ سے رواں برس رمضان میں نائٹ کرکٹ،فٹ بال، والی بال میچوں کا انعقاد ممکن نہیں رہا۔

ماہ رمضان میں سماجی سرگرمیوں کی بات کی جائے تو رمضان میں مصنوعی روشنیوں کے زریعے شہر سمیت ضلع بھر کے بڑے قصبات میں نوجوان نائٹ کرکٹ،فٹ بال، ہاکی، والی بال میچ کروا کر علی الصبح روزہ رکھ کے سکون کی نیند سو جایا کرتے تھے ۔

جہلم ، سوہاوہ ، دینہ ، پنڈدادنخان کے نوجوان رمضان المبارک کی راتوں میں کھیلوں کے میدانوں میں کھیلوں کا انعقاد کرکے اپنے آپ کو صحت مند چست و توانا رکھتے تھے ، بعض مقامات پر نائٹ کرکٹ ٹورنا منٹ بھی منعقد ہوتے تھے۔

گلیوں میں نوجوان روشنیوں کا اہتمام کرتے ہوئے نماز تراویح کے بعد سڑکوں پر پچ بنا کر سحری تک کرکٹ میچ کھیلتے دکھائی دیتے تھے ، ان میچوں میں جہاں نوجوانوں کی بڑی تعداد حصہ لیتی تھی وہیں یہ کھیل بچوں بزرگوں کو تفریح کے مواقعے بھی فراہم کرتے تھے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button