ڈپٹی کمشنر سیف انور اور ڈی پی او سید حماد عابد رورل ہیلتھ سنٹر للِہ میں 12 جولائی کو کھلی کچہری لگائیں گے

0

پنڈدادنخان: حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق 12جولائی بعد نماز جمعہ دن 2:30 بجے رورل ہیلتھ سنٹر للِہ تحصیل پنڈ دادنخان میں ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کیپٹن (ر) سید حماد عابد کھلی کچہری لگائیں گے جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میثم عباس، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل سید نذارت علی، اے سی احمدفراز، ڈی ایس پی پنڈ دادنخان،متعلقہ ایس ایچ اوز و سمیت ضلعی محکموں اور پولیس کے سربراہان کو شرکت کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ کھلی کچہری میں سائلین اپنے مسائل کے فوری حل کے لئے اوقات کار کی پابندی کرتے ہوئے تشریف لائیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.