جہلم

سول ہسپتال جہلم کے اردگرد و مضافاتی علاقوں میں درجنوں سے زائد غیر رجسٹرڈ کلینیکل لیبارٹریاں قائم

جہلم: ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے گردونواح سمیت اندرون شہر میں جگہ جگہ قائم غیر رجسٹرڈ کلینیکل لیبارٹریز کی بھرمار، انڈر میٹرک پتھالوجسٹ بن گئے ، مذکورہ لیبارٹریز محکمہ صحت وہیلتھ کیئر کمیشن کی آنکھوں سے اوجھل ، تندرست افراد کو مہلک موذی امراض کی رپورٹس جاری کرنے کا انکشاف۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے اردگرد و مضافاتی علاقوں میں درجنوں سے زائد غیر رجسٹرڈ کلینیکل لیبارٹریاں قائم ہو چکی ہیں ، جو من مرضی کے پیسے وصول کرکے خود ساختہ رپورٹس جاری کرکے شہریوں کو موذی امراض میں مبتلا کرنے کی رپورٹس جاری کر رہے ہیں۔
اس حوال سے شہریوں کاکہنا ہے کہ ضلعی ہیڈ کوارٹر سمیت چاروں تحصیلوں میں انڈر میٹرک افراد نے خود ساختہ لیبارٹریاں قائم کرکے پتھالوجسٹ ڈاکٹرز کا روپ دھار چکے ہیں جہاں امراض کی غلط تشخیص کرکے رپورٹس جاری کی جارہی ہیں ، سادہ لوح مریض متعلقہ مرض کی بجائے دیگر موذی امراض کے علاج کرواکے موذی امراض میں مبتلا ہورہے ہیں۔
عوامی ، سماجی ، رفاعی ، فلاحی حلقوں نے محکمہ صحت کے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر سمیت ضلع بھر میں قائم غیر رجسٹرڈ لیبارٹریز کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا جائے تاکہ ان لیبارٹریوں میں ماہر پتھالوجسٹ رکھے جائیں تاکہ کوالٹی ٹیسٹ ہونے سے مریضوں کا بہتر علاج معالجہ ہو سکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button