جہلم

18 سال سے کم عمر لڑکے لڑکی کے اسلام قبول کرنے کی پابندی کی مذ مت کرتے ہیں۔ سید خلیل حسین کاظمی

جہلم: معروف مذہبی ،سماجی شخصیت صاحبزادہ سید خلیل حسین کاظمی نے کہاکہ پاکستان کو مدینہ کی ریاست بنانے کے دعوے دار حکومت کی ریاست کے ایک صوبے میں18سال سے کم عمر لڑکے لڑکی کے اسلام قبول کرنے پر پابندی کا بل پاس ہو گیا۔

انہوں نے کہا کہ مدینہ کی ریاست بنانے کے دعوے دار کے لئے بہت سوالات جنم لے رہے ہیں سند ھ اسمبلی میں اس بل کی منظور ی کی شدید مذمت کرتے ہیں ہم ایسے بل کوکسی صورت نہیں مانیں گے۔ اسلامی نظریاتی کونسل اور وزارت مذہبی امور کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ،اس بل سے مسلمانوں کے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام قبول کے لئے جوشرائط رکھی گئی بیرون آقاؤں کو خوش کرنے کے لئے رکھی گئی ہیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button