ڈرائیورز دوران ڈرائیونگ پریشر ہارنز کاا ستعمال نہ کریں۔ ڈی ایس پی ٹریفک میاں ارشد

0

جہلم: ڈرائیورز دوران ڈرائیونگ پریشر ہارنز کاا ستعمال نہ کریں یہ خلاف قانون اور ٹریفک کی خلاف ورزی ہے ماحولیاتی آلودگی میں پریشر ہارن بھی شامل ہوتا ہے ، ٹریفک پولیس کی جانب سے پریشر ہارنز استعمال کرنے والے ڈرائیور ز کے خلاف کارروائیاں جاری ہے۔

ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی ٹریفک میاں محمد ارشد نے پریشر ہارنز کے حوالے سے کی جانے والی کارروائیوں کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ دوسری جانب ٹریفک پولیس کے ایجوکیشن یونٹ کی جانب سے شہر بھر میں آگاہی مہم جاری ہے۔اس حوالے سے شہر بھر میں نہ صرف بس اسٹینڈ پر آگاہی بینرز آویزاں کئے گئے ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ پیشہ ورڈرائیورزکو آگاہی لیکچر ز بھی دیئے جانے کا سلسلہ جاری ہے ۔

ایجوکیشن ونگ کے انچارج نے گزشتہ روز بس اسٹینڈ پر ڈرائیور زکو لیکچر دیتے ہوئے پریشر ہارن مہم کے حوالے سے آگاہی دی جب کہ گاڑیوں کے مالکان اور بس اسٹینڈ کی انتظامیہ کو بھی ہدایات جاری کیں کہ وہ اپنی گاڑیوں سے پریشر ہارن اتار لیں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جاے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.