دارلعلوم انجمن تعلیم السلام برانچ ڈھوک وہاب دین جہلم کینٹ میں جلسہ دستار فضیلت کا انعقاد

0

جہلم: دارلعلوم انجمن تعلیم السلام برانچ ڈھوک وہاب دین جہلم کینٹ میں جلسہ دستار فضیلت کا انعقاد ہوا جس میں بچوں کے حفظ قرآن اور ناظرہ کے مکمل ہونے پر اسناد تقسیم کی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق دارلعلوم انجمن تعلیم السلام برانچ ڈھوک وہاب دین جہلم کینٹ میں جلسہ دستار فضیلت کا انعقاد ہوا دارلعلوم کے قیام کو ایک سال مکمل نہیں ہوا لیکن بچوں کی لگن اور اساتذہ کی محبت کا ثمر ہے کہ ایک سال سے کم عرصہ میں بچوں کا حفط اور ناظرہ مکمل ہو گیا ہے اور اس حوالے سے جلسہ دستار فضیلت کا انعقاد کیا گیا۔

جلسہ کا انعقاد سید ثاقب شاہ بخاری کی زیر نگرانی ہوا صدارت سید خلیل حسین کاظمی نے کی جبکہ حاجی تنویر اور حافظ شکیل الرحمن مہمان خصوصی تھے خصوصی خطاب جہلم کے جید عالم دین علامہ سید عطا اللہ شاہ بخاری نے کیا اور حافظ قرآن کی شان بیان کی انکا کہنا تھا کہ جب مسلمان قرآن مجید کو حفظ کرنا شروع کرتا ہے تو وہ اپنے دل کی عمیق گہرائیوں میں توفیق الٰہی اور سعادت عظیم کا سرور سرایت کرتے ہوئے محسوس کرتا ہے یہ وہ نورانی سعادت ہے جس کے مدمقابل تمام لطف و کرم اور سعادتیں ثانوی درجہ رکھتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حافظ قرآن پر رب کریم کے تعلق کا دروازہ کھول دیا جاتا ہے اور اُس کا اپنے مولیٰ کے ساتھ خصوصی ربط قائم ہو جاتا ہے کی مدد و نصرت حافظ قرآن کے شامل حال کردی جاتی ہے کے جود و کرم، انوار و تجلیات اور ایک خاص روحانی برق کا نزول حافظ قرآن پر ہونا شروع ہو جاتا ہے نہ صرف حافظ قرآن کو اللہ کی طرف سے نوازا جاتا ہے جبکہ اسکے والدین بھی اس نعمت سے مستفید ہوتے ہیں۔

اس موقع پر خطیب جہلم علامہ محمد انعام اللہ جلالی،خطیب نکتہ دان علامہ ساجد ندیم شہبازی، قاری شفیق الرحمن سعیلہ،علامہ ناصر فاروق کیلانی،علامہ زوالقرنین جاوید سید ذوالفقار شاہ کاظمی سید وقار کاظمی صدر فرینڈز جرنلسٹ فورم جہلم مرزا راحیل بیگ جنرل سیکرٹری سلطان رضوی،شبر رضوی، ذیشان پیرزادہ،زاہد محمود جرال سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.