پنڈدادنخاناہم خبریں

جو لوگ سرمایہ ملک سے باہر لے جاتے ہیں وہ ملک کے دشمن ہیں۔ چوہدری محمد سرور

پنڈدادنخان: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا خصوصی پیغام لیکر احمد آباد آیاہوں، میں راجہ شاہنواز علی خان ، راجہ محمد علی خان اور انکے خاندان اور حلقہ احباب کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے فواد چوہدری کی حمایت کی اور انشاء اللہ اب اقتدار پی ٹی آئی کا ہو گا اور راجہ شاہنواز علی خان اس اقتدار کا اہم جزو ہوں گے۔

ان خیالات کا اظہار سابق گورنر پنجاب اور سینیٹر پی ٹی آئی چوہدری محمد سرور نے احمد آباد میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ حلقہ جو کہ مسلم لیگ (ن) کا قلعہ کہلاتا تھا اب پی ٹی آئی نے اس قلعے میں دراڑیں ڈال دی ہیں اب ضلع جہلم پی ٹی آئی کا قلعہ بن چکا ہے۔ مجھے بھی فخر ہے کہ میں آج فواد چوہدری کی سپورٹ اور الیکشن مہم کیلئے یہاں آیا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے پنجاب کے سب سے بڑے محل کو اس وقت چھوڑا جب مجھے حکمرانوں کی ناقص پالیسیاں دکھائی دیں ، جو لوگ سرمایہ ملک سے باہر لے جاتے ہیں وہ ملک کے دشمن ہوتے ہیں، ہم دو نہیں ایک پاکستان چاہتے ہیں جس میں غریب اور امیرکے برابر حقوق ہوں۔ عمران خان خود دیانتدار آدمی ہے اس لئے وہ نیچے والوں کو بھی بددیانتی نہیں کرنے دے گا۔

اس موقع پر فواد چوہدری نے کہا کہ راجہ شاہنواز خان نے بہت بڑا اور اچھا فیصلہ کیا ہے، 2016ء کے ضمنی انتخابات کے موقع پر مسلم لیگ ن کے گڑھ میں جو شگاف پڑا اس میں راجہ شاہنواز علی خان اور انکے خاندان کا بڑا ہاتھ ہے، ان کا گھرانہ ضلع جہلم کے سب گھرانوں سے بڑا ہے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ چوہدری نذر حسین گوندل اور چوہدری عابد اشرف جوتانہ نے بھی پی ٹی آئی کی بھرپور حمایت کر دی ہے اب پورا حلقہ تسبیح کے دانوں کی طرح ایک لڑی میں پرویا جا چکا ہے، اب الیکشن مہم ہم اکیلئے ہی چلا رہے ہیں کسی دوسری جمات کی کہیں کمپین نظر ہی نہیں آ رہی۔ ان چوروں کو سزائیں ملیں گی تو پھر آپ کو پینے کا پانی ملے گا، سکول اور ہسپتال درست ہوں گے اور ملک ترقی کرے گا۔

اس تقریب میں مسلم لیگ ن کے سٹی صدر پنڈدادنخان حاجی اقبال رضا اور سابق نائب ناظم ٹوبھہ راجہ مختار احمد نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا جبکہ سابق رکن پنجاب اسمبلی راحیلہ مہدی،سابق پارلمنٹیرین راجہ منور خان، چیئرمین چوہدری عبدالغفور، چیئرمین ملک امجد جھاٹلہ، سید مہدی حسن شاہ، محفوظ گوندل، سید محمود الحسن گیلانی سروبہ، ملک عنایت اللہ شفقت، ملک وجہیہ الحسنین سروبہ، حاجی یعقوب سروبہ، چیئرمین راجہ محمود اختر، فیصل چوہدری، رحمت الٰہی وزیر بھلوال، راجہ حیدری، میجر ظفر اللہ ہرن پور، راجہ ثناء اللہ ، ٹھیکیدار منداھڑ، راجہ یونس، ملک انوار حسین اعوان، راجہ افتخار احمد شہزاد، ملک عبید انوار، ابرار للِہ ، راجہ سردار خان، چوہدری طیب نذیر سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button