جہلم

جہلم شہر اور اطراف کے یوٹیلیٹی سٹوز عوام الناس کو ریلیف دینے میں یکسر ناکام

جہلم: شہر اور اطراف کے یوٹیلیٹی سٹوز عوام الناس کو ریلیف دینے میں یکسر ناکام ،شہریوں کا سٹورز انتظامیہ پر اشیائے خوردونوش ذخیرہ اندووزوں اور ناجائزمنافع خوروں کو سٹورز سے باہر ہی ڈیل کرکے فروخت کرنے کا الزام ہے۔

عملے کا کہنا ہے کہ الزامات بے بنیاد ہیں، ہمیں مال سپلائی ہی کم کیا جارہا ہے جو تھوڑا بہت سامان چینی، گھی، دالیں آتی ہیں وہ چند گھنٹوں میں فروخت ہو جاتی ہیں۔ ہم شہریوں کو سامان کہاں سے لاکردیں۔

شہر اور اطراف کے یوٹیلٹی سٹورز پر خریداری کے لئے جانے والے صارفین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ حکومتی دعوؤں پر یقین رکھتے ہوئے دوردراز کے علاقوں سے رکشوں کے کرائے ادا کر کے یوٹیلٹی سٹور زپر اشیائے ضروریہ کی خریداری کیلئے آتے ہیں،مگر تمام ریکس خالی پڑے حکومتی دعوؤں کو منہ چڑھاتے نظر دکھائی دیتے ہیں۔گھی،چینی دالیں وغیرہ کچھ بھی موجود نہیں ہوتا۔

شہریوں نے مخدوش صورتحال پر شدید احتجاج کرتے ہوئے الزام لگایا کہ عملہ سٹورز پر آنے والے مال کو پہلے ہی دکانداروں کے ساتھ مک مکا کرکے فروخت کر دیتے ہیں جس کیوجہ سے دکاندار سستی اشیاء خرید کر مہنگے داموں فروخت کررہے ہیں،یوٹیلیٹی سٹورز کے ارباب اختیار کو چاہیے کہ یوٹیلیٹی سٹورز کے اندر اور باہر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کروائیں تاکہ اشیاء خوردونوش کے سامان کی نقل و حرکت دیکھی جا سکے اور غیر قانونی طریقے سے فروخت ہونے والی اشیاء خوردونوش کی بلیک میں فروخت روکی جا سکے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button