اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں میں خو د ساختہ اضافہ کسی صورت قابل قبول نہیں، ڈپٹی کمشنر جہلم

0

جہلم: اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں میں خو د ساختہ اضافہ کسی صورت قابل قبول نہیں، رمضان میں مرغی، بیف، مٹن، سبزیاں دالیں، فروٹس اور دیگر اشیا کم نرخوں پر فراہم کی جائیںگی۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک، اور اسسٹنٹ کمشنرز کسی کو ناجائز منافع خوری کی ہر گزاجازت نہیں دیں گے ۔

یہ ہدایات ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے ماہ رمضان سے قبل اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید نزارت علی، اے سی جہلم فیضان احمد، اے سی دینہ شہزاد محبوب، اے سی سوہاوہ ذوالفقار احمد، اے سی پنڈ دادنخان احمد فراز، ڈی او انڈسٹریز مرزا سعید، اے ڈی ایل سید کمال ناصر، ضلعی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور دیگر افسران موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے کہا کہ تاجر برادری انتظامیہ سے تعاون کرے اور پرائس کنٹرول کمیٹی کی طرف سے مقرر کردہ قیمتوں پر اشیائے خوردونوش کی فروخت کو یقینی بنائیں۔ خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائیگا، انہو ں نے کہا کہ ریٹ تاجر نمائندوں کی مشاورت سے مقرر کیے جاتے ہیں اور تاجر نمائندوں کی زمہ داری ہے کہ وہ دوکاندروں کو بھی آگاہ کریں کہ خلاف ورزی کی صورت میں انہیں جرمانے اور جیل کی سزاکا سامنا کر نا پڑے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بڑی مارکیٹوں، سپر سٹورز، جنرل سٹورز کے ساتھ ساتھ گلی محلوں اور دیہی علاقوں میں بھی بھرپور کاروائیاں کریں۔ مضر صحت اور ملاوٹ شدہ گوشت، دودھ، مرچ،مسالحہ جات اور دیگر اشیاء بیچنے ، بنانے والے قوم کے دشمن ہیں جن سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ مجسٹریٹس صحبان چھاپوں کے دوران پہلے سے پیک شدہ اشیائے خوردو نوش کے وزن کا بھی چیک کریں۔عوامی شکایات اورمتعلقہ سرکاری اداروں اور افسران کو ہدایات بھی جاری کی گئیں تا کہ بنیادی چیزیں عوام کو خالص اور مقررہ قیمتوں پر مل سکیں۔

انہوں نے کہا کہ مہنگے داموں چیزیں بیچنے والوں کے خلاف مقدمات درج کراتے ہوئے گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں اور انہیں بھاری جرمانے بھی عائد کیے جائیں۔اجلاس میں رمضان کے لئے بلخصوص عوام کو معیاری اور جائز نرخوں پر اشیا فراہم کرنے کے لئے حکمت عملی طے کی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.