جہلم

جہلم پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی، 9 افراد گرفتار، منشیات اور اسلحہ برآمد

جہلم: مختلف تھانوں کی پولیس نے جرائم پیشہ افرادکے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 9 بدرویہ گان کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے410 گرام چرس ،3عدد رائفل 12بور معہ 7روند،1عدد خنجر، 1عدد پسٹل 30بورمعہ 4روند اور 1عدد پسٹل 9mmمعہ 2روندبرآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔

تھانہ چوٹالہ کے عمران امجد اے ایس آئی نے دوران گشت ملزم منظر عباس ولد محمد اکرم سکنہ ڈہوک شادی جہلم سے 160گرام چرس برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ چوٹالہ کے حسن رضا اے ایس آئی نے دوران گشت ملزم منیر حسین ولد خادم حسین سکنہ ڈہوک چیچی جہلم سے120گرام چرس برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ چوٹالہ کے شاہد مصطفی اے ایس آئی نے دوران گشت ملزم ذوالقرنین ولد عنایت سکنہ دہوک شادی جہلم سے130گرام چرس برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ سٹی کے علی اکبر شاہ ایس آئی نے دوران گشت ملزم شعیب علی ولد محمد یوسف سکنہ رنگپور محلہ پوہرہ بہرال سیالکوٹ سے پسٹل 9mmمعہ 2روند برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ صدر کے محمد عمران ایس آئی نے دوران گشت ملزم شعیب حسن ولد محمد اشرف سکنہ بٹیال جہلم سے رائفل 12بورمعہ 2روند برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ صدر کے غلام مجتبیٰ اے ایس آئی نے دوران گشت ملزم شہریار ولد محمد بشیرسکنہ پیراغیب جہلم سے رائفل 12بورمعہ 3روند برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ صدر کے محمد الطاف اے ایس آئی نے دوران گشت ملزم مبارک علی ولد محمد جمیل سکنہ پیراغیب جہلم سے خنجر برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ صدر کے غلام مجتبیٰ اے ایس آئی نے دوران گشت ملزم عثمان رفیق ولد محمد رفیق سکنہ روہتاس روڈجہلم سے پسٹل 30بورمعہ 4روند برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ چوٹالہ کے حسن رضا اے ایس آئی نے دوران گشت ملزم شفیق احمد ولد محمد شریف سکنہ پرانا داراپور جہلم سے رائفل 12بور معہ 2روند برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button