پی آئی سی واقعہ کے بعد فیاض الحسن چوہان کا پنڈدادنخان کا دورہ، طاہر آصف چوہدری سے تفصیلی ملاقات کی

0

کھیوڑہ: صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا پی آئی سی واقعہ کے بعد پنڈدادنخان کا دورہ، ملک سعادت اعوان اور ملک نعیم شہباز کے بھائی ملک عاقب اعوان کی دعوت ولیمہ میں شرکت۔ فیاض الحسن چوہان کی رہنماء پاکستان تحریک انصاف پنڈدادنخان طاہر آصف چوہدری سے تفصلی ملاقات، پنڈدادنخان کی سیاسی صورتحال کے بارے میں خصوصی گفتگو کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات فیاض الحسن چوہان نے تحصیل پنڈدادنخان میں ملک سعادت اعوان،ملک نعیم شہباز اعوان کے بھائی ملک عاقب اعوان کی دعوت ولیمہ میں شرکت کی۔

دعوت ولیمہ میں رہنماء پاکستان تحریک انصاف پنڈدادنخان کے رہنماء طاہر آصف چوہدری سے خصوصی ملاقات کی اور تحصیل پنڈدادنخان کی سیاسی صورتحال کے حوالہ سے بھی آگاہی لی۔

فیاض الحسن چوہان نے تحصیل پنڈدادنخان میں پریس کانفرنس کرنی تھی لیکن جب فیاض الحسن چوہان سے پریس کانفرنس کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے نو کمنٹس کہہ کر بات کو ٹال دیا۔ انہوں نے مقامی صحافیوں اور پی ٹی آئی کی مقامی قیادت کو بھی ملنا ضروری نہیں سمجھا اور کھانا کھا کر چلے گئے جس کے بعد صحافیوں اور مقامی قیادت میں شدید غم و غصہ پایا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.