جہلم

ضلعی انتظامیہ جہلم کی عوام کو مقررہ نرخوں پر معیاری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنائے۔ کمشنر گلزار حسین شاہ

جہلم: کمشنر راولپنڈی ڈویژن گلزار حسین شاہ نے ضلع جہلم کے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو باقاعدگی سے مارکیٹس کا دورہ کرنے اور روزانہ کی انسپکشن کو بڑھانے کی ہدایت کی تاکہ آٹا، چینی، فروٹ و سبزی اور دیگر اشیاء خوردونووش کے ریٹس کنٹرول کر کے عوام کو ریلیف فراہم کیا جاسکے۔

یہ ہدایات انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس جہلم میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے کیے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔ کمشنر گلزار حسین شاہ نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ سبزیوں اور پھلوں کی آکشن پرائس اور ریٹیل پرائس میں 20 فیصد سے زیادہ کا فرق نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق عوام کو مقررہ نرخوں پر معیاری اشیا کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button