جہلم

پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان

جہلم: صوبہ پنجاب کے تعلیمی اداروں کے لیے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا، حکومت کی جانب سے تعطیلات کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے سرکاری ونجی تعلیمی اداروں کے لیے موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ پنجاب کے سرکاری اور نجی سرکاری تعلیمی اداروں میں 20 دسمبرسے 5 جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی۔

پنجاب حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام اسکول 6 جنوری سے دوبارہ کھلیں گے۔


دوسری جانب ضلع جہلم سمیت ملک بھر میں موسم سرد ہوگیا ہے جبکہ جہلم سمیت کئی شہروں میں بارش کا سلسلہ بھی جاری ہے جبکہ مری اور دیگر مقامات پر برفباری بھی شروع ہو چکی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی پنجاب بھر کے سرکاری ونجی تعلیمی اداروں میں 24 دسمبر سے 31 دسمبر تک موسم سرما کی تعطیلات کی گئی تھیں۔ تاہم سرد موسم اور شدید دھند کی وجہ سے اسے 15 جنوری تک بڑھانے کا اعلان کیا گیا تھا۔

پنجاب حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ موسم سرما کی چھٹیوں میں توسیع کا فیصلہ موسمی حالات کے پیش نظر کیا گیا۔

حکومت کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں شدید دھند اور سردی کے باعث 6 جنوری سے 15 جنوری تک بڑھائی جا رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close