جہلم

اسسٹنٹ کمشنرز، اے سی کوآرڈینیشن اور مانیٹرنگ آفیسر کا امتحانی مراکز اور سکولوں کا اچانک دورہ

جہلم: تمام تحصیلوں سے اسسٹنٹ کمشنرز، اے سی کوآرڈینیشن اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرنے ضلع میں قائم میٹرک کے امتحانی مراکز اور مختلف سکولوں کا اچانک دورہ کیا، امتحانات کے شفاف انعقاد، تدریسی سہولیات کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) عبدالستار عیسانی کی ہدایت پر اے سی کوآرڈینیشن اور سی ای ایجوکیشن ملک واجد، ڈی ایم او سمیت، اے سی جہلم ، اے سی دینہ، اے سی سوہاوہ اور اے سی پنددادخان نے گورنمنٹ سکولز ہائی اسکول نمبر 2 ، گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کلاں گجراں ، گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول نمبر 3 اور دیگر گورنمنٹ سکولوں میں قائم راولپنڈی بورڈ کے زیر اہتما م میٹرک کے امتحانی مراکز میں شفاف امتحان کے انعقاد کیلئے انتظامات کا جائزہ لیا اور نگران سٹاف کو ضروری ہدایات جاری کیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button