جہلماہم خبریں

پی ٹی آئی حکومت کی ترقی میں (ن) لیگ کا بلدیاتی نظام سب سے بڑی رکاوٹ۔ سروے

جہلم: پی ٹی آئی حکومت کی ترقی میں (ن) لیگ کا بلدیاتی نظام سب سے بڑی رکاوٹ ،(ن)لیگی بلدیاتی انتظامیہ پی ٹی آئی کے حکومتی نظام کو ناکام بنانے کیلئے پوری طرح متحرک ہے ، مخالفین کا پی ٹی آئی کے نیا پاکستان کو بدنام کرنے کے لئے بلدیاتی نظام کو ناقص پالیسیوں کے تحت چلانے کا پلان تیار، بلدیاتی انتظامیہ کی ناقص حکمت عملی سے علاقائی مسائل میں زبردست اضافہ ، بڑھتے ہوئے علاقائی مسائل کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ، عوام کی بڑی تعداد غلط فہمی کا شکار، پی ٹی آئی کے حکومتی نظام کو برا بھلا کہنے پر مجبور، نیا پاکستان بچانے کے لئے نیا بلدیاتی الیکشن انتہائی ناگزیر،سروے کے دوران مختلف عوامی حلقوں کا رد عمل۔

تفصیلات کے مطابق جہلم پریس کلب کے سروے کے دوران معلوم ہواہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی ترقی میں (ن) لیگی بلدیاتی نظام سب سے بڑی رکاوٹ بن رہاہے ، (ن) لیگی بلدیاتی انتظامیہ پی ٹی آئی کے حکومتی نظام کو ناکام بنانے کے لئے متحرک ہو چکی ہے اور مخالفین نے پی ٹی آئی کے نئے پاکستان کو بدنام کرنے کے لئے بلدیاتی نظام کو ناقص پالیسیوں کے تحت چلانے کا پلان مرتب کر لیا ہے ، موجودہ بلدیاتی انتظامیہ کی ناقص حکمت عملی سے علاقائی مسائل میں زبردست اضافہ ہونے کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے اور ان بڑھتے ہوئے مسائل کی وجہ سے شہریوں کی بڑی تعداد غلط فہمی کا شکار ہو کر پی ٹی آئی کے حکومتی نظام کو برا بھلا کہنے پر مجبور ہے۔

سروے کے دوران مختلف شہریوں کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کو اپنی ساکھ کمزور اور نیا پاکستان کو ناکام ہونے سے بچانے کے لئے نیا بلدیاتی الیکشن کروانا ہوگا، اگر جلد بلدیاتی الیکشن نہ کروایا گیا توحکومتی مخالفین کی ناقص حکمت عملی کے تحت بڑھتے ہوئے علاقائی مسائل کیوجہ سے پی ٹی آئی کی حکومت اور وزیر اعظم عمران خان کا نیا پاکستان بہت جلد ناکام ہوکر رہ جائیگاجس کے لئے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کو نیا بلدیاتی نظام لانا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button