جہلماہم خبریں

جہلم میں تیز رفتار کار راہگیر پر چڑھ دوڑی، راہگیر موقع پر جاں بحق

جہلم: تیز رفتار کار نے 90سالہ بزرگ کو ٹکر دے ماری ،احمد خان سکنہ مخدوم آباد موقع پر ہلاک ، ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گیا۔

ریسکیوکے مطابق جی ٹی روڈ پر مخدوم آباد کے قریب ایک راولپنڈی کی طرف جانے والی تیزرفتار کارنمبری AXP-647 نے پیدل سڑک پار کرنے والے 90سالہ احمد خان نامی بزرگ کوٹکر دے ماری جس سے وہ عین سڑک کے بیچ جا گرا اور سر میں چوٹ لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ کار ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔

ریسکیو 1122جہلم نے موقع پر پہنچ کر لاش سول ہسپتال جہلم منتقل کر دی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button