دینہ کے نواحی علاقہ میں نامعلوم افراد نے گھر میں داخل ہو کر ایک شخص کو شدید زخمی کر دیا

0

دینہ: چور،ڈکیت یا کوئی اور معاملہ، دینہ کے نواحی علاقہ میں نامعلوم افراد رات دو بجے ہاؤس پینٹر کے گھس کر اسے شدید زخمی کر دیا، جاتے جاتے کتے کو گولی مار دی اور اپنے جوتے وہی پھینک فرار ہو گئے۔ تھانہ منگلا پولیس موقع پر پہنچ کر تفتیش کرنے میں مصروف۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب دوبجے دینہ کے نواحی گاؤں مدوکالس میں دو ’’نامعلوم‘‘ افراد ہاؤس پینٹر جابر حسین کے گھر میں داخل ہو گئے ،جابر حسین اس وقت چھت پر سویا تھا، نامعلوم فراد نے چھت پر چڑھ کر پسٹل کے بٹ مار کر اسے شدید زخمی کردیا۔

نامعلوم افراد نے پاس ہی کتے کے بھونکنے پر اس کو بھی گولی مار دی، شور شرابہ اور اہل محلہ کے اکھٹا ہونے پر نامعلوم افراد اپنے جوتے وہی چھوڑ کر رات اندھیرے میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

اہل محلہ اس عجیب و غریب واردات پر حیران ہیں،گھر والوں کے موبائل ڈیٹا سے نامعلوم افراد کو ٹریس کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

واقعہ کے بعد تھانہ منگلا پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نامعلوم افراد کی تلاش شروع کر دی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.