پنڈدادنخان

غریب وال سیمنٹ فیکٹری میں جشن آزادی نہایت تزک و احتشام اور پروقار طریقے سے منایا جائے گا

دھریالہ جالپ: امسال بھی غریب وال سیمنٹ فیکٹری میں جشن آزادی نہایت تزک و احتشام اور پروقار طریقے سے منایا جائے گا اس دفعہ بھی پہلے کی طرح فیکٹری گراونڈ اور جی سی ایل ماڈل سکول میں 71جشن آزادی کی تقریبات کا اہتمام ہو گا ۔

تقریبات میں فیکٹری مینجمنٹ ،ایمپلائز یونین کے عہدیداران اور ورکرز کے علاوہ علاقہ بھر کی سماجی و مذہبی شخصیات شرکت کریں گی ، تقریبات کا آغاز قرآنی خوانی ، پرچم کشائی ، بے بی شوز ،تقریری مقابلہ جات کے علاوہ جشن آزادی کے حوالے سے بہت سارے مقابلہ جات ہونگے۔

غریب وال سیمنٹ فیکٹری انتظامیہ فیکٹری کے ماحول کو آلودگی سے پاک کرنے اور ماحول کر خوبصورت بنانے کیلئے اس دفعہ 3000پودے لگائے گی جبکہ اس سے پہلے بھی فیکٹری میں ہزاروں کی تعداد میں پودے لگائے گئے ہیں۔

واڑہ پھپھرہ کے شمالی ایریا میں پانی کے تالاب کے اردگرد 2500پودے اور کواٹری ایریا میں تقریبا700پودوں کے علاوہ غریبوال سیمنٹ فیکٹری میں چک مجاہد روڈ تک تقریباََ12کلومیٹر سڑک کے دونوں اطراف 2500کھجور کے بیج لگائے ہیں جس میں علاقہ میں فیکٹری کے ملحقہ ایریا میں خوبصورتی کے علاوہ ماحول بھی خوشگوار ہو گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button