جہلم

جہلم پنڈدادنخان روڈ، بخاری چوک تا رڑیالہ بیرم تباہی کا شکار، ایک سال سے زیر تعمیر نصف کلو میٹر حصہ مکمل نہ ہوسکا

جہلم پنڈدادنخان روڈ، بخاری چوک تا رڑیالہ بیرم تباہی کا شکار، ایک سال سے زیر تعمیر نصف کلو میٹر حصہ مکمل نہ ہوسکا، ہزاروں افراد روزانہ خوار ہونے لگے۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری اربوں کی کہانیاں سنانے کی بجائے ہزاروں کے عملی کام کروا دیں۔ اہل علاقہ

تفصیلات کے مطابق جہلم پنڈدادنخان روڈ جو لاکھوں افراد کی گزر گاہ ہے اور اس روڈ کی ازسر نوتعمیر اور اربوں روپے سے ڈبل کرنے کے بلند وبانگ دعوے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری عرصہ دراز سے کررہے ہیں لیکن عملی طور پر ایک روپے کا کام اس روڈ کی مرمت کیلئے نہیں کیا جاسکا۔

بخاری چوک تا رڑیالہ بیرم صرف نصف کلومیٹر کا ایک حصہ جو تقریبا تین سال سے تباہی کا شکار ہے اور ملحقہ آبادیوں کی تمام تر نکاسی کا پانی یہاں جمع ہو کر کئی کئی فٹ جوہڑ کی شکل اختیار کر چکا ہے یہاں سے روزانہ گزرنے والی ہزاروں گاڑیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے لیکن ارباب اختیار کی توجہ اس طرف نہیں جاتی۔

اہل علاقہ نے بتایا کہ ہمارے ایم این اے جو وفاقی وزیر بھی ہیں اس علاقے میں اربوں کے کام کروانے کے بلند و بانگ دعوے تو کرتے ہیں لیکن چند ہزارروپے کے عملی کام کروانے کو تیار نہیں ، لاکھوں افراد کو ہر ماہ اس خواری سے گزرنا پڑتا ہے۔

اہل علاقہ نے بتایا کہ وفاقی وزیر کے بھائی سنگھوئی پارک کے منصوبہ پر فوٹو سیشن کیلئے مسلسل اس تباہ حال سڑک سے گزرتے ہیں لیکن اس کو مرمت کروانے کی طرف توجہ دینا مناسب نہیں سمجھتے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button