جہلم

عید الاضحی کے موقع پر جہلم میں کیمیکل ملے مشروبات کی فروخت کا دھندہ عروج پر رہا

جہلم: عید الاضحی کے موقع پر شہرسمیت مضافاتی علاقوں میں کیمیکل ملے مشروبات کی فروخت کا دھندہ عروج پررہا ، شہری بچے گلے اور پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا ہونے سے ہسپتالوں کا رخ کرنے لگے ، شہریوں کاڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق عیدکے موقع پر شہر و گردونواح میں جعلی و مضر صحت مشروبات کی سرعام فروخت جاری رہی ، بزرگ، معصوم بچے گلے و پیٹ کی مختلف موذی بیماریوں میں مبتلا ہوتے رہے ، شہر سمیت گردونواح میں مختلف برانڈز کی کمپنیوں کے ملتے جلتے ناموں سے منسوب مشروبات فروخت کرنے والے دکانداروں ، ریڑھی بانوں نے ناقص و غیر معیاری 2 نمبر مشروبات فروخت کرکے خوب مال کمایا۔

انتہائی باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مختلف ملٹی نیشنل کمپنیوں کے نمائندوں نے بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے کے لئے عید سے قبل زیادہ منافع کمانے کے چکروں میں اپنے گوداموں میں اصل مشروبات کے ساتھ ساتھ 2 نمبر مشروبات بھی جمع کررکھے تھے اس طرح مشروبات سپلائی کرتے وقت اصل مشروب کے ساتھ 2 نمبر انتہائی ناقص ومضر صحت مشروبات بھی دکانداروں کو فروخت کرتے رہے جس سے کمپنیوں کے ڈیلرز اور دکانداروں نے خوب منافع کمایا جبکہ ان مشروبات کو استعمال کرنے والے بزرگ ، خواتین بچے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوتے رہے۔

شہریوں نے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر معیاری مشروبات کی فروخت پر پابندی عائد کرتے ہوئے ناقص و غیر معیاری مشروبات فروخت کرنے والے فرنچائزر ، ڈیلرز ، دکانداروں اور تیار کرنے والے افراد کی فیکٹریوں اورگوداموں پر چھاپے مارکر ناقص و غیرمعیاری مشروبات کو تلف کرنے کے ساتھ ساتھ فوجداری مقدمات درج کروائے جائیں تاکہ شہری و معصوم بچے موذی امراض سے بچ سکیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button