ڈنڈوت سیمنٹ فیکٹری کو مالکان نے غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا، سینکڑوں مزدور بے روزگار

0

پنڈدادنخان : ڈنڈوت سیمنٹ فیکٹری کو مالکان نے غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا، فیکٹری بند ہونے سے سینکڑوں مزدور بے روزگار ہو گئے۔

تفصلات کے مطابق تمام سیمنٹ فیکٹریوں کا ایک کارٹن ہوتا جس سے سیمنٹ کی پیداوار اور ریٹ مقرر کیا جاتا ہے کارٹن برقرار نہ رہنے کی وجہ سے سیمنٹ کا ریٹ کم ہو گیا جس کا اثر تمام چھوٹی فیکٹریوں پر پڑتا ہے۔

ڈنڈوٹ سیمنٹ فیکٹری اس وقت سب سے چھوٹی فیکٹری ہے جس کی پیداوار صرف ہزار ٹن یومیہ ہے اور سیمنٹ کی قیمت کم ہونے کی وجہ سے فیکٹری خسارے میں جا رہی تھی جس کی وجہ سے فیکڑی مالکان نے فیکٹری کو حالات بہتر ہونے تک عارضی طور پر بند کر دیا۔

واضع رہے فیکٹری میں ساڑھے پانچ سو مستقل ملازمین اورپانچ سو ڈیلی ویجیز پر کام کرتے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق فیکٹری کی نئی انتظامیہ سیلی کون اور سی بی اے میں معاہدوں پرمذکرات تعطل کا شکار تھے اور سی بی اے ڈنڈوٹ کا کہنا ہے کہ مزدورں کا استحصال کسی صورت قبول نہیں ایسے معاہدے کی حمایت نہیں کریں گے جس سے مزدروں کو نقصان ہو۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.