زندہ قومیں وہ ہوتی ہیں جو اپنے شہداء کے کارناموں کو یاد رکھتی ہے، عامر تنویر

0

کھیوڑہ: زندہ قومیں وہ ہوتی ہیں جو اپنے شہداء کے کارناموں کو یاد رکھتی ہے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم پر پوری قوم سراپا احتجاج ہے اور اپنی پاک فوج کے بہادر جوانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، یوم یکجہتی کشمیر اور یوم پاکستان کے سلسلے میں کھیوڑہ کے عوام کاجذبہ انتہائی قابل قدر ہے۔ عامر تنویر چیف آفیسر بلدیہ کھیوڑہ کا مقررین سے خطاب

تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ میونسپل کمیٹی کے چیف آفیسر عامر تنویر اسسٹنٹ سی او حاجی محمد سلیمان نے جشن آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی، پر چم کشائی کے بعد مولوی عبدالرؤف نے ملک سلامتی امن و محبت بھائی چارے کے لیے خصوصی دعا کروائی، اس کے بعد چیف آفیسر عامر تنویر اسسٹنٹ سی او حاجی محمد سلیمان کی قیادت میں یوم یکجہتی کشمیر اور یوم پاکستان کے سلسلے میںریلی نکالی گئی، ریلی میں سرکاری ملازمین کے علاوہ شہریوں نے بھی کثیر تعدادمیں شرکت کی۔

ریلی کے اختتام پر عامر تنویر نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان نے اپنے یوم آزادی کو کشمیر یکجہتی کے ساتھ منسلک کیا ہے کشمیریوں کو حق خودارادیت دلوانے کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے قائد اعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قراردیا پاکستانی قوم ایک بہادر قوم ہے۔

انہوں نے کہا کہ مودی بے غیرت کو پاکستانی قوم منہ توڑ جواب دینے کے لیے پاک فوج کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے، کشمیریوں کی آزادی کے لیے ہم ہر طرح کی قربانیاں دینے کے لیے تیار کھڑے ہیں۔

یوم یکجہتی کشمیر اور یوم پاکستان ریلی میں بچوں نوجوانوں نے بڑھ چڑھ کر شرکت کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.