جہلماہم خبریں

حکومت پنجاب کے جاری کردہ ایس او پیز کی خلاف ورزی، جہلم میں 2 شادی ہال سیل

جہلم: حکومت پنجاب کے جاری کردہ ایس او پیز کی خلاف ورزی، جہلم میں 2 شادی ہال سیل کر دیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر کے احکامات پر تحصیلدار جہلم محمد منیر خان نے اپنی ٹیم اور پولیس کی ہمراہ جی ٹی روڈ پر واقع فریش مین مارکی کے اندر شادی کے انتظامات کیے گئے تھے جبکہ حکومت پنجاب کے مطابق انہوں نے کھلی جگہ پر انتظامات کرنے تھے جس پر محمد منیر تحصیلدار جہلم نے کاروائی کرتے ہوئے فریش مین مارکی کو سیل کردیا۔
اسی طرح انہوں نے سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی کے باہر گرینڈ مارکی کے اندرون اسپائر کالج کی خواتین کا ایک بہت بڑا پروگرام ہورہا تھا جو کہ حکومت پنجاب کے احکامات کی کھلم کھلا خلاف ورزی تھی جس پر کاروائی کرتے ہوئے تمام افراد کو باہر نکال کر گرینڈ مارکی کو سیل کردیاگیا۔
تحصیلدار جہلم منیر خان نے ہالوں کو سیل کرتے ہوئے بتایا کہ ان ہالز کو پہلے بھی قانون کی خلاف ورزی پر سیل کیا گیا لیکن مالکان ہر دفعہ انتظامیہ کو آئندہ نہ کرنے کی یقین دہانی کرواکے دوبارہ وہی کام شروع کر دیتے ہیں جس کی وجہ سے دیگر ہوٹل اور میرج ہالز بھی دیکھا دیکھی یہ کام کرتے ہیں اس لئے ضلعی انتظامیہ قانون کو مذاق بنانے والوں کے خلاف سخت ایکشن لے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button