جہلم

حکومت بجلی و گیس کے نرخ بڑھا کر مہنگائی کا طوفان برپا کر رہی ہے۔ شہری حلقے

جہلم: حکو مت بجلی و گیس کے نرخ بڑھا کر مہنگائی کا طوفا ن بر پا کر ر ہی ہے ،فیو ل ایڈ جسمنٹ کی آڑ میں حکو مت نے ایک مرتبہ پھر بجلی کے نرخوں میں غیر معمولی اضافہ کر کے عوام کیلئے مشکلا ت بڑھا د ی ،شہری سراپا احتجاج۔
شہر کی سماجی ، رفاعی ، فلاحی ، مذہبی ، کارروباری ، شہری تنظیموں کے عمائدین نے جہلم پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیول ایڈ جسمنٹ کی آڑ میں حکو مت نے ایک مرتبہ پھر بجلی کے نرخوں میں غیر معمولی اضافہ کر کے شہریوں کی مشکلا ت بڑھا د ی ہیں پی ٹی آئی حکو مت وقفے وقفے سے بجلی و گیس کے نرخ بڑھا کر مہنگائی کا طوفا ن بر پا کر ر ہی ہے۔
گزشتہ برس انتخابی مہم کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے بجلی گیس اور پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کے بلند و بانگ دعوے کئے بلکہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے جلسہ عام میں بجلی اور گیس کے بلوں کو آگ لگا دی اور شہریوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بلاوجہ اور غیر قانونی ٹیکس ہم ادا نہیں کریں گے اقتدار میں آتے ہی وزیراعظم پاکستان نے ٹیکسز کی بھرمار کر دی ہے ، جس کیوجہ سے غریب سفید پوش طبقہ اپنے بچوں کو دو وقت کی روٹی دینے سے بھی قاصر ہے۔
شہریوں نے وزیرا عظم پاکستان عمران خان ،چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ شہریوں کا مزید امتحان نہ لیا جائے اور لاگو ہونے والے ٹیکسز کو ختم کرتے ہوئے مہنگائی پر قابو پایا جائے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button