دینہاہم خبریں

جہلم میں کورونا سے ایک اور مریض زندگی کی بازی ہار گیا، مزید 4 مثبت کیسز رپورٹ

دینہ: چیف ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر وسیم اقبال کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق جہلم میں آج مزید 4 افراد کی کورونا رپورٹ مثبت موصول ہوئی جبکہ جہلم میں آج مزید 1کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جاں بحق ہوا ہے

ضلع بھر میں آج مثبت کیسیز کی شرح 0.84 فیصد ہے۔

اس وقت ضلع بھر میں 50 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے اور 6 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔کورونا وائرس کے 6 ممکنہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ تمام مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

محکمہ صحت نے گزشتہ روز تک کورونا کے مشتبہ 90742 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 2332 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی ۔اب تک کل 2209کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

جہلم میں آج مزید 1کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جاں بحق ہوا ہے ،اس وقت کل کورونا وائرس سے 67 اموات ہوئی ہیں۔

کورونا وائرس کی تیسری لہر میں محکمہ صحت نے یکم مارچ 2021 سے اب تک کل کورونا وائرس کے مشتبہ 29591 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 846 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔

کورونا وائرس کی تیسری لہر میں اب تک 26 اموات ہوئی ہیں اورکورونا وائرس کے مثبت کیسیز کی شرح 2.59 فیصد ہے۔

ضلع بھر میں اب تک 70 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوا ہیں۔ اب تک 2621 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور 41439 تیس سال سے زائد عمر کے شہریوں کوکورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن کر دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button