پنڈدادنخاناہم خبریں
فواد چوہدری کا آپریشن سافٹ ریٹارٹ پر کتاب لکھنے کا عندیہ

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے آپریشن سافٹ ریٹارٹ پر کتاب لکھنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا سول اور ملٹری قیادت نے جنگی جنون میں مبتلامودی کوجواب دیا وہ قابل تعریف ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ وزیراطلاعات کی حیثیت سے27 فروری یادگاردن میں سے ایک ہے۔
#27thFebDayOfFantasticTea One of the most memorable moments of my life..as Information minister I was part of decision making process of this great event of our history,way Pak Civil&Mily leadership responded war monger #Modi &Co was remarkable, someday may be will write a book:) https://t.co/bpbBpPtfQD
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 27, 2021
انہوں نے کہا کہ ملک کی تاریخ کے اس عظیم واقعے کی فیصلہ سازی کا حصہ تھا، اس دن سول اور ملٹری قیادت نے جنگی جنون میں مبتلا مودی کوجواب دیاوہ قابل تعریف ہے، کسی دن اس پرکتاب لکھوں گا۔