سوہاوہ کے یوسی پھلڑے سیداں اور گردونواح میں پانچ گھنٹے تک بجلی کا طویل بریک ڈاؤن

0

پڑی درویزہ: سب ڈویژن واپڈا خانپور چکوال کے شرقی علاقہ میں پانچ گھنٹے تک بجلی کا طویل بریک ڈاؤن، ویلڈنگ ، ٹیلرنگ کا کاروبار متاثر ، روزہ دار صارفین کو مشکلات کا سامنا ۔ واپڈا انتظامیہ خانپور کی سر توڑ کوششوں کے نتیجے میں خرابی کی تلاش اور مرمت سہ پہر سوا چار بجے بجلی کی فراہمی بحال ہوکر دی گئی ۔صارفین کی طرف سے ایس ڈی او اور دیگر اہلکاران واپڈا کو خراج تحسین اور اظہار تشکر ۔

تفصیلات کے مطابق سب ڈویژن واپڈا خانپور چکوال سے منسلک علاقوں نصف سوہاوہ کی یونین کونسل پھلڑے سیداں ، جند اعوان وغیرہ میں گزشتہ روز دن ساڑھے دس بجے سے سہ پہر سوا چار بجے تک کسی خرابی کی وجہ سے بجلی کا طویل بریک ڈاؤن رہا ۔ اس عرصہ کے دوران ویلڈنگ اور ٹیلرنگ کا کاروبار سخت متاثر رہا ۔ روزہ دار صارفین بھی مشکلات کا شکار رہے ۔

اس سلسلے میں جب ایس ڈی او واپڈاخانپور چکوال انعام اللہ خان سے رابطہ کیا گیا تو وضاحت کی کہ جب کبھی موسم کی خرابی ہوتی ہے تو دیہاتی علاقہ میں بجلی کی سپلائی لائن کھلی ہونے کی وجہ سے کسی بھی جگہ سے متاثر ہو سکتی ہے پھر یہ لائنیں دور دور تک ہوتی ہیں اس لیے تلاش میں وقت لگا ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ واپڈا کی پوری کوشش ہوتی ہے کہ صارفین کو پریشانی کم سے کم ہو ۔

ان کا کہنا تھا کہ واپڈا کے اہلکاران نے سر توڑ کوششوں کے بعد خرابی کو تلاش کر لیا اور مرمت کر کے سہ پہر سوا چار بجے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنا دیا ۔

متاثرہ علاقہ کے صارفین نے گرمی اور رمضان المبارک کے باوجود اتنی محنت پر واپڈا خانپور ایس ڈی او اور دیگر تمام اہلکاران کی محنت پر نہ صرف خراج تحسین پیش کیا ہے بلکہ بہترین فرائض کی انجام دہی پر شکریہ بھی ادا کیا ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.