تحریک عدم اعتماد لانے والے خوابوں کی دنیا میں رہتے ہیں۔ مرزا راشد ندیم جرال

0

جہلم: میونسپل کمیٹی جہلم میں تمام کونسلر ہمارے ساتھ ہیں جبکہ تحریک عدم اعتماد لانے والے خوابوں کی دنیا میں رہتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار چیئر مین میونسپل کمیٹی حاجی مرزا راشد ندیم جرال نے میونسپل کمیٹی کے جناح ہال میں منعقدہ ایک اجلاس کے بعد کیا، اس اجلاس میں وائس چیئر مین باو کرم الٰہی چوہدری کے علاوہ چھتیس کونسلر موجود تھے جس میں پی ٹی آئی کے کونسلرز بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

اس موقع پر چیئر مین فنانس کمیٹی کونسلر حاجی ملک انعام الحق نے بتایا کہ آج کے اجلاس میں عوام کے مفاد میں فیصلے ہوئے ہیں جس کے مطابق شہر میں واٹر سپلائی کنکشنز کا دوبارہ سروے کر کے جن کے گھر میں کنکشن موجود ہیں انہیں بل بجھوائے جائیں گے جبکہ چیئرمین تعمیرات کمیٹی چوہدری ناصر عنائیت نے بتایا کہ شہر میں تعمیر ہونے والے کمرشل پلازے اور دیگر تعمیرات جن کے نقشے منظور ہونے کے لیے جمع ہوں گے وہ تمام قوائد ضوابط پورے کرنے کے بعد نقشہ منظور ہونے کے بعد تعمیرات کر سکیں گے جس کو ہاؤ?س کے تمام کونسلرز نے متفقہ طور پر منظور کیا۔

تمام کونسلرز نے کہا کہ ہم لوگ سیاسی لڑائی نہیں لڑنا چاہتے جبکہ عوام کی ان کے مسائل حل کر کے ان کی خدمت کرنا چاہتے ہیں کیونکہ حکومت پنجاب نے میونسپل کمیٹی کے حصہ کی جو رقم بنتی ہے وہ نہ دی ہے جس کے لیے حکومت پنجاب بلدیاتی اداروں کو ان کے حصے کے فنڈز فراہم کرے تاکہ لوگوں کے ترقیاتی کام ہوسکیں اور عوام کو ریلیف ملے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.