کھیوڑہ

عبدالغنی پلاٹ کا مسئلہ تاحال حل نہ سکا، متاثرین دربدر کی ٹھوکریں کھانے لگے

کھیوڑہ: عبدالغنی پلاٹ کا مسئلہ تاحال حل نہ سکا، متاثرین دربدر کی ٹھوکریں کھانے لگے، شہر کے معززین کے ساتھ کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، پی ایم ڈی سی انتظامیہ مطالبات ماننے سے انکاری، متاثرین کا چیف جسٹس آف پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق عبدالغنی پلاٹ کا معاملہ تاحال حل نہ سکا، متاثرین دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں، متاثرین اپنے مطالبات کے حل کے لئے پی ایم ڈی سی کے ہیڈ آفس اسلام آباد بھی گئے لیکن ان کو ایم ڈی سے نہ ملنے دیا جس کے بعد وفاقی وزیر فواد حسین چوہدری نے متاثرین کی دادرسی کی اور ان کے مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

غنی پلاٹ کے متاثرین نے گزشتہ روز شہر کے معززین جن میں ملک آصف کھوکھر، ملک باصر کھوکھر، ملک وقار عباس، ملک گلریز، عبدالاحد احمد گوندل، ملک عدنان کھوکھر، ملک مصدق حسنین، حاجی اللہ دتہ، مرزا قیصر، ملک فیصل، حسن عسکری سمیت شہر کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

معززین نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم عنی پلاٹ کے معززین کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ان کے مطالبات حل ہونے تک ان کا بھرپور ساتھ دیں گے اور ان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، عنی پلاٹ کا مسئلہ پورے شہر کا مسئلہ ہے، اگر آج ان سے پلاٹ خالی کروا لیے گئے تو کل کسی اور جگہ سے بھی پلاٹ خالی کروا لیے جائیں گے، جب تک غنی پلاٹ کا مسئلہ حل نہیں ہوتا اس وقت تک چپ نہیں بیٹھیں گے اور ہر فورم پر آواز بلند کریں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button