جہلم

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے مزدور طبقہ کے لئے اپنے گھروں کی فراہمی خوش آئند قرار

جہلم: وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے مزدور طبقہ کے لئے اپنے گھروں کی فراہمی خوش آئند، مزدور طبقہ کو کرائے کے گھروں سے نجات۔

شہر کی سماجی ، رفاعی فلاحی تنظیموں کا حکومت کو خراج تحسین ، درجہ چہارم کے سرکاری ملازمین کو بھی گھر فراہم کرنے کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے مزدور طبقہ کے لئے گھروں کی فراہمی خوش آئند ہے جس کے ذریعے مزدور طبقہ کو انہیں اپنی گھر کی چھت میسر آسکے گی۔

اس کے برعکس درجہ چہارم کے سرکاری ملازمین کا کہنا ہے کہ مزدور طبقہ مہنگائی کے دور میں مہنگائی کے تناسب سے اپنی مزدوری کرکے گھروں کا نظام تو چلا لیتے ہیں لیکن سرکاری ملازمین جن کی تنخواہ مہنگائی کے تناسب سے کہیں کم ہے جن سے ان کے گھروں کا گزارہ کرنا بھی محال ہو چکا ہے انہیں گھروں کی فراہمی میں شامل نہیں کیا گیا، جو کہ بہت بڑی زیادتی ہے ، سرکاری ملازمین بھی کرائے کے گھروں میں رہ کر گزر بسر کر رہے ہیں ، مہنگائی کے اس پرفتن دور میں درجہ چہارم کے ملازمین کا گھر کا خرچہ پورا کرنے کے ساتھ ساتھ گھرکا کرایہ ادا کرنا مشکل ہو چکا ہے۔

اس حوالے سے ملازمین کا کہنا ہے کہ جب بھی حکومت پسے ہوئے طبقے کے لئے گھروں سمیت دیگر امدادی پیکج کا اعلان کرتی ہے ان میں درجہ چہارم کے ملازمین کو ان امدادی پیکجز سے مستشنیٰ کر دیا جاتا ہے جو کہ بہت بڑی زیادتی ہے ، اب جب مزدور اور دیہاڑی دار طبقے کے لئے گھروں کی فراہمی کا منصوبہ بنایا جارہا ہے اس میں بھی درجہ چہارم کے ملازمین کے لئے کوئی پیکج نہیں رکھا گیا جو کہ بہت بڑی زیادتی ہے۔

دوسری جانب ملازمین کا کہنا ہے کہ ان کے بناؤلنٹ فنڈز کی مد میں جو رقم ہر ماہ کٹوتی کی جاتی ہے کو گھر فراہم کرنے کی مد میں شامل کرکے گھر فراہم کئے جائیں۔ شہر کی سماجی ، رفاعی ، فلاحی تنظیمو ں کے عمائدین سمیت درجہ چہارم کے ملازمین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے لئے بھی اپنا گھر کے حوالے سے منصوبہ تیار کروایا جائے تاکہ ملازمین اپنی سفید پوشی کا بھرم رکھتے ہوئے سرکاری کی جانب سے دیئے گئے اپنے گھروں کی فراہمی سے مستفید ہو سکیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button