جہلم

سردار خالد کھٹانہ نے چوری کے جھوٹے الزام میں پکڑے گئے نوجوان کو رہائی دلوا دی

جہلم: چیئرمین جناح لیبر پارٹی سردار خالد کھٹانہ مظلوم کی داد رسی کے لیے پاکپتن پہنچ گئے ،چوری کے جھوٹے الزام میں پکڑے گئے نوجوان کو پولیس سے رہائی دلوائی ،عوامی سماجی حلقوں کا سردار خالد محمود کھٹانہ کی انسانیت دوستی پرزبردست الفاظ میں خراج تحسین۔

تفصیلات کے مطابق پاکپتن شریف کے نواحی گائوں میں ایک غریب شخص کو پولیس موٹر سائیکل چوری کے جھوٹے الزام میں تھانے لے گئی ،چیئرمین جناح لیبر پارٹی سردار خالد کھٹانہ اس بارے اطلاع ملتے ہی فوراً مظلوم کی داد رسی کے لیے پاکپتن شریف جا پہنچے اور مظلوم بے گناہ شخص کو تھانے سے رہائی دلوائی۔

اس حوالے سے عوامی سماجی اور مذہبی حلقوں نے انہیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ سردار خالد محمود کھٹانہ جیسے عظیم لوگ ہمارے ملک کا سرمایہ ہیں جو غریب عوام کا درد رکھتے ہیں اگر ہمارے ملک کو ایسے لیڈر مل جائیں تو ہمارے ملک کی تقدیر بدل سکتی ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button