دینہاہم خبریں

جہلم میں کورونا وائرس سے مزید 3 افراد متاثر، فعال کیسز کی تعداد 40 رہ گئی

دینہ: چیف ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر وسیم اقبال کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ضلع جہلم میں آج مزید 3 افراد کی کورونا رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔

اس وقت ضلع بھر میں 30 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے اور 3 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔کورونا وائرس کے 7 ممکنہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں، تمام مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

محکمہ صحت نے گزشتہ روز تک کورونا کے مشتبہ 87370 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 2262 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔ آج مزید 6کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہوئے ہیں، اب تک کل 2165کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، اس وقت کل کورونا وائرس سے 64 اموات ہوئی ہیں۔

کورونا وائرس کی تیسری لہر میں محکمہ صحت نے یکم مارچ 2021 سے اب تک کل کورونا وائرس کے مشتبہ 26209 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 781 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی، کورونا وائرس کی تیسری لہر میں اب تک 23 اموات ہوئی ہیں۔

ضلع میں اب تک 70 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوا ہیں۔اب تک 2476 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور 22379 پچاس سال سے زائد عمر کے شہریوں کوکورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن کر دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button