پنڈدادنخان کے صحافیوں کی کاوشیں رنگ لے آئیں،پنڈدادنخان تا للِہ انٹرچینج سڑک کی مرمت کا تخمینہ تیار

0

پنڈدادنخان: تحصیل پنڈدادنخان کے سینئرصحافیوں الحاج ریاض احمد،سکندر حیات گوندل، چوہدری آصف، صفر علی خان، مشتاق رضا اور چوہدری زاہد حیات کی کاوشیں رنگ لے آئیں، محکمہ ہائی وے حرکت میں آگیا، پنڈدادنخان تا للِہ انٹرچینج سڑک کی مرمت کا تخمینہ تیار۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ہائی وے نے پنڈدانخان تا للِہ انٹرچینج تک 22 کلومیٹر کی سڑک کی کارپیٹڈمرمت کا تخمینہ تیار کر لیا ہے جس کے مطابق مذکورہ سڑک کی مرمت کارپٹڈطریقہ سے کی جائے گی، محکمہ ہائی وے پنڈدادنخان کے مطابق 22 کلومیٹر کی سڑک کی مرمت کا تخمینہ 20 کروڑ روپئے کے قریب ہے۔

محکمانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے ریٹس پر سڑک کی مرمت کا تخمینہ تیار کیا گیا ہے جو ایگزیکٹو انجینئر کو بھیجا جارہا ہے اور دو سے تین ماہ میں کام شروع ہو جائے گا، تاہم اس سڑک پر موجود10 کے قریب پلوں کا الگ سے ایسٹیمیٹ بنایا جائے گا۔اس اہم سڑک کی تعمیرو مرمت کے حوالہ سے صحافیوں الحاج ریاض احمد، سکندر حیات، چوہدری آصف، صفر علی خان، مشتاق رضا، چوہدری زاہد حیات اور دیگر نے کئی با ریہ مسئلہ اخبارات، الیکٹرانک وسوشل میڈیا اور محکمہ ہائی وے کے افسران سے ملاقاتیں کر کے اجاگر کیا۔

واضع رہے کہ حکومت کی طرف سے للِہ ٹا?ؤن تا جہلم 110 کلومیٹر ون وے سڑک کی تعمیر کی بازگشت بھی سنائی دی جارہی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ اس پراجیکٹ کو بھی 2019/20 کے سالانہ ترقیاتی منصوبہ جات میں شامل کیا جائے گا، سینئرصحافیوں کا کہنا ہے اگر ایسا ہو جائے تو یہ تحصیل پنڈدادنخان کیلئے اہم سنگ میل ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.