پنڈدادنخان

مجاہد اسکواڈ تھانہ جلالپور شریف کا چھکا، رکشا سے 50 لیٹر سے زاہد شراب برآمد

پنڈدادنخان: مجاہد اسکواڈ تھانہ جلالپور شریف کا چھکا، رکشا ڈرائیورمنشیات فروش نکلا، 50لیٹر سے زاہد شراب برآمد، مقدمہ درج، اہل علاقہ کا زبردست خراج تحسین۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم ڈاکٹر سید مصطفیٰ تنویر کی خصوصی ہدایت او ڈی ایس پی محمد رمضان کمبوہ ر ایس ایچ او رانا زاہد حسین کی سربراہی میں مجاہد سکواڈ تھانہ جلالپور شریف نے منشیات کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں کا گھیرا تنگ کرتے ہوئے مجاہد اسکواڈ کی ٹیم اے ایس آئی حسن رضا ہیڈ کانسٹیبل عبدالرحمن ہیڈ کانسٹیبل فخر عباس نے ناکہ کے دوران ایک رکشہ کو چیک کیا جسے محمد اختر ولدخوشحال ساکن ککڑپنڈی چلا رہا تھا رکشہ کی تلاشی کے دوران 6 بوتل شراب برآمدہوئی ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

دوران تفتیش ملزم محمد اختر نے انکشاف کیا کہ وہ گھر پر شراب تیار کر کے سپلائی کرتا ہے جس پر پولیس ٹیم نے ملزم کے محمد اختر کے گھر چھاپہ مارا جہاں سے 30لیٹر غیر تیار شدہ شراب اور 20لیٹر تیار شدہ شراب اور شراب تیارکرنے والے آلات برآمد لر لیے اور ملزم کے خلاف دوہرا پرچہ درج کر کے ملزم کو عدالت میں پیش کر دیا۔

اہل علاقہ نے مجاہد اسکواڈ کی اس ٹیم کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ جلالپور شریف سے منشیات کے خاتمے پر پولیس کی کوششوں کو سراہا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button